Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 19 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287.5 اور قیمت فروخت 290 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283.89 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283.90 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.67، اماراتی درہم 77.30، بحرینی دینار 753.03، عمانی ریال 737.47، کویتی دینار 926.27 اور قطری ریال کی قیمت  77.81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287.5 اور قیمت فروخت 290 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75.7 اور قیمت فروخت  76.4 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78 اور قیمت فروخت  78.8 روپے رہی۔

شیئر: