متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر جمعے کو منائی جائے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق وزیر انصاف اور چیئرمین کمیٹی عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شام سوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات کو ماہ رمضان کا آخری دن ہے اور جمعے کو عید الفطر کا پہلا روز ہوگا۔
وزیر انصاف اور کمیٹی نے ارکان نے اس موقع پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان، دبئی کے حکمران، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زاید النیہان، سپریم کونسل کے ممبران اور امراتی حکمرانوں اور ولی عہدوں کو مبارک باد کا پیغام دیا۔
کمیٹی کی جانب سے اماراتی عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی عید کی مبارک باد دی گئی۔