Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں عید مٹھائی تقسیم کرنے والے بچے کی وڈیو وائرل

لوگ بچے کے ساتھ سیلفی بھی بنوا رہے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں عید الفطر کے پہلے دن نمازیوں اور عمرہ زائرین کو ایک ننھے بچے نے عید ملن مٹھائی پیش کرکے دل جیت لیے۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ چینل نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے بچے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مسکراتے ہوئے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو حرم شریف میں چاکلیٹ تقسیم کررہا ہے۔ زائرین کو ننھے بچے سے نہ صرف یہ کہ چاکلیٹ لینا اچھا لگ رہا ہے بلکہ اس کا انداز بھی ان کے دل کو چھو رہا ہے۔
وڈیو میں ایک اور منظر قابل دید ہے۔ زائرین سعودی پوشاک زیب تن کیے ہوئے بچے کے ہاتھوں عید ملن چاکلیٹ لیتے وقت یادگاری تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: