Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’معجزے ہوتے ہیں،‘ شاہ رخ خان کے گھر میں خاتون ماڈل نے کیا دیکھا؟

نوپریت کور کا تعلق انڈیا کی ریاست پنجاب سے ہے (فائل فوٹو: نوپریت کور/انسٹاگرام)
انڈیا کے شہر ممبئی میں شاہ رخ خان کا گھر ’منت‘ شہر کے سب سے مشہور مقامات میں سے ہے جہاں ہمیشہ ہی فلم سٹار کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔
’منت‘ کے باہر گھنٹوں کھڑے رہنے والوں پرستاروں میں یقیناً سب کا ہی خواب ہوتا ہوگا کہ وہ اس گھر میں جا سکیں اور شاہ رخ خان سے مل سکیں لیکن اس گھر کے اندر قدم رکھنے کا موقعہ کم ہی لوگوں کو ملتا ہے۔
انڈیا کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی ماڈل نوپریت کور ان چند افراد میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنے گھر دعوت پر مدعو کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نوپریت کور نے لکھا کہ ’میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں یہ کبھی پوسٹ نہیں کروں گی لیکن یہ یادیں ایسی ہیں جو انتہائی قیمتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بادشاہ شاہ رخ خان نے خود میرے لیا پیزا بنایا وہ بھی ویج (سبزیوں والا) کیوں کہ کچھ پنجابی سبزی خور بھی ہوتے ہیں۔‘
شاہ رخ خان کے گھر میں وقت گزارنے کا اپنا تجزبہ شیئر کرتے ہوئے نوپریت کور مزید لکھتی ہیں کہ ’جب میں ان کے گھر پر تھی تو مجھے لگا کہ میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں اور کوئی مجھے نیند سے جگا دے گا۔‘
انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والی ماڈل کا کہنا ہے کہ ’جب وہ فلم سٹار سے باتھ روم کا پوچھنے لگیں تو ’شاہ رخ خان اپنی کُرسی سے کھڑے ہوئے اور خود مجھے باتھ روم کے دروازے تک چھوڑنے آئے۔‘
نوپریت کور صرف شاہ رخ خان سے ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے دیگر اراکین سے بھی ملیں۔ بالی وُڈ کے بادشاہ کی اہلیہ اور چھوٹے بیٹے ابرام کے حوالے سے ماڈل نے لکھا کہ ’گوری ڈارلنگ ہیں جبکہ ابرام میرے نئے بہترین دوست ہیں وہ الگ بات ہے کہ شاید اگلے کچھ دنوں میں شاید انہیں میں یاد نہ رہوں۔‘
نوپریت کور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ جب وہ ’منت‘ میں شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے ساتھ کھانا کھا کر واپس اپنے گھر جانے کے لیے اٹھیں تو پورا خاندان انہیں گھر کے باہر تک چھوڑنے آیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’باہر میرا ٹیکسی ڈرائیور انتظار کر رہا تھا اور اس نے شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی بنوانے کا موقع جانے نہیں دیا۔‘
اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں نوپریت کور نے لکھا کہ ’معجزے اب بھی ہوتے ہیں۔‘

شیئر: