Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے 2 دنوں میں آتشبازی سے 4 بچے متاثر

غیرقانونی آتشبازی کی تجارت پرقید وجرمانہ کی سزا مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں عید الفطرکے دودنوں میں چاربچے آتشبازی سے زخمی ہوئے۔ شاہ خالد آئی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی یونٹ میں عید الفطرکے دودنوں میں آتشبازی سے متاثرہ 4 کیسز لائے گئے۔
سبق نیوز نے ریاض کے شاہ خالد آنکھوں کے اسپیشلسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشبازی سے ہونے والے جسمانی نقصانات کے پیش نظرلوگوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ عیدالفطرکے موقع پربچے خاص طورپرانتہائی غیرمحفوظ طریقے سے آتشبازی کرتے ہیں جس سے انہیں جسمانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ آتشبازی سے متاثرہ بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
دریں اثنا سعودی پبلک پراسیکیوشن نے آتشبازی کا سامان بنانے یا اس کا غیرقانونی کاروبار کرنے پرقید وجرمانے کی سزا مقررکی ہے۔ اس حوالے سے پبلک پراسیکیوش کا کہنا تھا کہ جوبھی آتشبازی کا سامان غیرقانونی طریقے سے امپورٹ کرے یا تیار کرے گا اسے 6 ماہ کی قید اورایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

شیئر: