سعودی وزیر خارجہ سے جاپانی ہم منصب کا رابطہ، سوڈان مسئلے پر گفتگو
دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جاپانی وزیرخارجہ یوشیماسا حیاشی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ازیں علاقائی اور خطے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان میں فوجی کشیدگی، تشدد کے خاتمے اور سوڈانی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ بڑھتی ہوئی کشیدگی و تناؤ کو ختم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔