Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ’مسام منصوبے‘ کے تحت بارودی سرنگوں کی صفائی جاری

اب تک 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے ’مسام‘ منصوبے کے تحت ماہ رواں کے تیسرے ہفتے کے دوران یمن میں 625 بارودی سرنگیں صاف کردیں گئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بارودی سرنگیں صاف کرنے والا منصوبہ’مسام‘ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی جانب سے جاری ہے۔
مسام منصوبے کے تحت انسان کش 20 ، ٹینک شکن 180 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں جبکہ 5 بم ناکارہ بنائے گئے ، 420 ایسی سرنگیں غیرموثر کی گئیں جو دھماکے بغیرتباہی پھیلاتی ہیں۔
یمن کی عدن اور مارب کمشنری میں باردوی سرنگیں صاف کی گئی ہیں ۔ یا درہے ہے مسام منصوبے کے آغاز سے لے کراب تک صاف کرائی جانے والی بارودی سرنگوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 245 تک پہنچ چکی ہے۔
یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سرنگوں سے سیکڑوں بچے ، خواتین اوربوڑھے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: