Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کی ’عقبہ شعار‘ شاہراہ 4 ماہ کے لیے بند

شاہراہ کو توسیع اورمرمت کےلیے بند کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں روڈ پبلک اتھارٹی نےاصلاح ومرمت کے لیے عسیرریجن میں عقبہ شعار شاہراہ کو4 ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق روڈ اتھارٹی نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے شعار درے کے بجائے ضلع، الجعدۃ ،التوحید، الصما اور برمۃ درے کھول دیے ہیں۔ چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ  بندش کے دوران شعار کے بجائے مذکورہ دروں سے سفر کریں۔ 
روڈ اتھارٹی نے ٹرکوں کو روزانہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک شعار درے سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شام چھ سے صبح چھ بجے تک شعار درہ مکمل طور پر بند رہے گا۔ یہ بندش چار ماہ تک جاری رہے گی۔ 
روڈ اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ شعار درے میں اصلاح و مرمت کے مختلف کام ہوں گے۔استرکاری ہوگی۔ چٹانوں والی رکاوٹیں، ٹریفک علامتیں لگائی جائیں گی۔ رہنما بورڈ نصب ہوں گے۔ ہنگامی پارکنگ کا انتظام ہوگا اور پھسلن کو روکنے والا سپیشل مادہ لگایا جائے گا۔

شیئر: