Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ ریجن میں شہری دفاع کی امدادی کارروائی

سیلابی ریلے میں گاڑی چلانا قانونی طورپرجرم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے گاڑی سمیت سیلاب میں پھنسے شہری کو ہنگامی کارروائی کرکے بچا لیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے ٹوئٹرپردی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور پر سیلاب کے دوران وادی سے گزرنے کا خطرہ مول لینے پر جرمانہ  کیا گیا۔ 
دریں اثنا   سعودی محکمہ ٹریفک کے قوانین کے مطابق بارش کے دوران سیلابی ریلے سے گزرنے کی کوشش کرنا غیرقانونی عمل ہے جس پرجرمانہ مقرر کیا گیاہے۔   
یاد رہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں خصوصا ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان اور نجران ریجنوں میں بارش کا سماں ہے جگہ جگہ سیلاب کا ماحول بنا ہوا ہے۔ 

شیئر: