Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیرریجن میں کل اسکول بند رہیں گے

تدریس کا سلسلہ مدرستی پلیٹ فارم پر آن لائن جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرمملکت کے متعدد شہروں میں کل اسکول بند جبکہ تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری رہے گا۔
سبق نیوز کے مطابق عسیر، بیشہ ، سراۃ عبیدہ ، ظھران الجنوب میں وزارت تعلیم کے زیرانتظامی اداروں نے متوقع بارش کے پیش نظراسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں ادارہ تعلیم کی جانب سے تمام اسکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تبدیل ہوتی صورتحال کی وجہ سے اسکول بند رکھیں۔
ادارہ تعلیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تدریس کا سلسلہ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم پرجاری رہے گا۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعرات مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے متاثرہ شہروں اورعلاقوں میں اسکول بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

شیئر: