Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :19مارچ کوتمام اسکول بند رہیں گے

فارمولا ون ریس کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ  ادارہ تعلیم  کا کہنا ہے کہ فارمولا ون کے انعقاد کے موقع پر19 مارچ بروزاتوار تمام اسکولوں میں چھٹی ہوگئی تدریس کا سلسلہ آن لائن ’مدرستی ‘ پلیٹ فارم کے ذریعے کیاجائے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں اس حوالے کہا گیاہے کہ جدہ میں 25 سے 27 شعبان 1444 ہجری بمطابق 17 سے 19 مارچ 2023 کوفارمولا ون کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
فارمولا ون ریس کی وجہ سے بروز اتوار 19 مارچ کوجدہ کے تمام اسکولوں میں طلبا کی حاضری کوروک دیا گیا ہے۔ تعلیم کے سلسلے کو صرف 19 مارچ بروز اتوار آن لائن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادارہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن ’مدرستی‘ پلیٹ فارم بہترین انداز میں کام کررہا ہے جو کورونا کے دنوں میں شروع کیا گیا تھا۔

شیئر: