Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جرمن ہم منصب کا رابطہ، سوڈان مسئلے پر گفتگو

سوڈان میں عسکری سرگرمیاں بند اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ سوڈان میں عسکری سرگرمیاں بند اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ان کی جرمن ہم منصب ’اینا لینا بیربوک‘ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
دونوں وزرا نے سوڈان میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں اوروہاں متحارب فریقوں کی عسکری سرگرمیوں کے باعث پھنسے ہوئے غیرملکیوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دونوں ملکوں کے وزرا نے اس امر پر زور دیا کہ سوڈان میں عسکری سرگرمیاں  بند اور مقامی شہریوں نیز مقیم غیرملکیوں کو ضروری تحفظ فراہم کیا جائے۔ 
دونوں وزرا نے سوڈان سے انخلا کے خواہشمند تارکین کے لیے محفوظ راہداری کی فراہمی کو بھی ناگزیرقرار دیا۔ 
جرمن اور سعودی وزرائے خارجہ نے علاقائی وبین الاقوامی حالات حاضرہ اوراہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس حوالےسے مشرق وسطی اوردنیا بھرمیں دونوں دوست ملکوں کی جانب سے قیام امن کی جڑیں استوارکرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے کا موضوع زیر بحث آیا۔ 

شیئر: