Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم کا عمرہ زائرین کے لیے الوداعیہ کیمپ

سینٹر میں عمرہ زائرین کےلیے مساج چیئرز کی سہولت بھی مہیا کی گئی (فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب کی فلاحی تنظیم ’ھدیہ الحاج والمعتمر‘ کی جانب سے مکہ، جدہ شاہراہ پر زائرین کے استقبالیہ مرکز میں واپس جانے والےعمرہ زائرین کے لیے عید ملن کا اہتمام کیا گیا۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلاحی ادارے نے استقبالیہ اور الوداعیہ مرکز میں عمرہ زائرین کو سعودی قہوہ، عید کی مٹھائیاں، تحائف اور خوراک پیکٹ پیش کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سینٹر میں مساج چیئرز کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی تاکہ بس سے سفر کرنے والے مساج چیئرز پر بیٹھ کر اپنی تکان اور تکلیف دور کرسکیں۔ 
یاد رہے مکہ مکرمہ آتے وقت عمرہ زائرین کو استقبالیہ مرکز سے گزرنا ہوتا ہے جہاں عرب روایت کے مطابق شایان شان طریقے سے ان کا استقبال کیا  جاتا ہے اور مکہ سے رخصت ہوتے وقت مرکز میں انہیں الوداعیہ دیا جاتا ہے۔
اس کا اہتمام فلاحی اداروں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ استقبال اور الوداع کے موقع پر خاطر مدارات کسی سرکاری ادارے کی جانب سے نہیں کی جاتی۔ 

شیئر: