Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کے اطراف زائرین کے لیے پانچ استقبالیہ مراکز

اجازت نامے کے بغیر گاڑیاں استقبالیہ مراکز سے واپس کر دی جائیں گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں عمرہ سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل سلمان الجمیعی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے اطراف عمرہ اورعبادت کےلیے جانے والے زائرین کے لیے پانچ استقبالیہ مراکز تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’ ایسے افراد کو جن کے پاس اجازت نامے نہیں ہوں گے ان کی گاڑیاں استقبالیہ مراکز سے واپس کر دی جائیں گی۔‘
عمرہ سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل علی القحطانی نے کہا کہ عمرہ زائرین کو حرمین شریفین پہنچنے میں آسانی پیدا کرنے کےلیےسمارٹ ڈیوائسز سے کام لیا جائے گا۔  
 میجر جنرل علی القحطانی نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ایک ایک حصے میں گداگروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ قانون کو پوری قوت سے نافذ کیا جائے گا۔  
پریس بریفنگ کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صالح المربع نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ نے جعل سازی کا پتہ لگانے یا عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس لینے کےلیے الیکٹرانک آلات حاصل کیےہیں۔ فیلڈ ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔
واضح رہے گزشتہ 2 برس سے کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک میں عمرہ سیزن انتہائی محدود پیمانے پرجاری تھا تاہم اس سال مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے پابندی ختم ہونے کے بعد مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نماز باجماعت کےلیے لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 

شیئر: