Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی اسلحہ کی مہلت میں 5 دن باقی 

لائسنس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ امن عامہ نے ایک بار پھرمتنبہ کیا ہے کہ غیرقانونی اسلحہ کو قانونی بنانے کے لیے دی گئی مہلت 6 مئی کو ختم ہوجائے گی۔ 
عاجل نیوزکے مطابق محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی ہے کہ اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے آن لائن تاریخ اوروقت بک کیا جائے۔
لائسنس کے لیے وقت کی بکنگ سے قبل اپنے علاقے کی کمشنری یا پولیس سٹیشن کا تعین کرلیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
لائسنس حاصل کرنے کےلیےتمام مطلوبہ شرائط کی تکمیل کا اہتمام اوراسلحہ ہمراہ لایا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اندراج کیاجاسکے۔  

شیئر: