Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کا وقت تبدیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے ہوں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے منگل کو ہونے والے فائنل راؤنڈ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔  
سوموار کی رات کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے ہوں گے۔
خیال رہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات چیئرمین سینیٹ کی سہولت کاری میں ہورہے ہیں۔
مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں اور 26 اپریل کو ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں جانب سے پیش رفت کا کہا گیا تھا۔
فریقین نے کہا تھا کہ مذاکرات کا فائنل راؤنڈ منگل کو ہوگا۔
صادق سنجرانی  کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ایک دن انتخابات پر اتفاق ہوچکا ہے: فواد چوہدری

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے فریقین میں اتفاق ہوچکا ہے۔ ۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اس وقت صرف انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔
70’ فیصد مذاکرات تو پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں، ہم بجٹ سے پہلے اور وہ بجٹ کے بعد الیکشن چاہتے ہیں۔‘
ان کے مطابق الیکشن کی تاریخ کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔
 فواد چودھری نے مزید کہا کہ صوبوں کے انتخابات کو آگے کرنے کے لیے ترمیم کی ضرورت ہو گی۔
’ہم سپریم کورٹ کی تجاویز پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اب حکومت کی طرف سے فیصلہ ہونا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔‘
 

شیئر: