سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے شیخ فواز سلمان عبد اللہ العلی المالک الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ فواز سلمان عبد اللہ العلی المالک الصباح کی وفات پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ فواز کی وفات کی المناک اطلاع ملی ہے‘۔
’ہمیں اس پر بہت دکھ اور رنج ہوا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جنت کے اعلی مقام سے نوازے‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم اس دکھ میں آپ کے برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں‘۔
دریں اثنا اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کو بھی روانہ کیا ہے۔