Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں قومی اسمبلی کے انتخابات

14 مئی تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جاسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کویتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کل جمعہ 5 مئی 2023 سے کاغذات نامزدگی پیش کرسکیں گے۔ 14 مئی کاغذات پیش کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت قانونی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈیئر صلاح الشطی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی کارروائی قومی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق قانون 1962 کےمطابق ہوگی۔ 
الشطی کا کہنا ہے کہ ’مسلسل 10 روزتک کاغذات پیش کرنے کی کارروائی ہوگی ہر روز صبح ساڑھے 7 بجے سے لے کر دوپہر ڈیڑھ بجے تک کاغذات وصول ہوں گے۔ ہفتہ واری تعطیلات کے دنوں میں بھی کارروائی جاری رہے گی‘۔ 
الشطی نے بتایا کہ ’759 انتخابی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ 118 سکول انتخابی مرکز کے طور پر استعمال کیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: