Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزارت بلدیات سےغیرملکیوں کو فارغ کیا جائے گا

غیرملکیوں کی جگہ کویتیوں کوزیادہ سے زیادہ روزگارفراہم کرنے کا منصوبہ(فوٹو،ٹوئٹر)
کویتی وزیرمملکت برائے بلدیاتی امور و وزیر مملکت برائے مواصلات فہد الشعلہ نے کہا ہے کہ بلدیہ کے تمام اداروں اورشعبوں کی کویتائزیشن کا مشن پرتیزی سے عمل جاری ہے۔ 
مقررہ نظام الاوقات کے مطابق بلدیہ کے تمام شعبوں سے غیرملکیوں کو فارغ کیا جائے گا اور ان کی جگہ کویتی شہریوں کو روزگار دیا جائے گا۔  
کویتی اخبار’الرای‘ کے مطابق الشعلہ نے مزید کہا ہےکہ ہروہ کام جسے مقامی شہری کرسکتے ہوں اس کی جگہ کام کرنے والے غیرملکی کو فارغ کردیا جائے  گا۔ 
الشعلہ نے تمام اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی کارکنان کی فہرستیں طلب کرلیں۔ 
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کارکن بلدیاتی کونسلوں کی شاخوں میں کثیر تعداد میں ہیں جبکہ حالیہ ایام کے دوران بلدیاتی کونسلوں کے اداروں اور شعبوں میں ان کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ 
الشعلہ نے کہاکہ انہوں نے کویتی انجینیئرزکی فہرست طلب کی ہے تاکہ انہیں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سرکاری منصوبوں کی تکمیل میں کام پر لگایا جاسکے اور زیادہ موثر اندازمیں ان سے خدمت لی جاسکے۔ 
الشعلہ نے توجہ دلائی کہ بلدیاتی کونسلوں کے بعض اداروں میں انسپکٹرز کی قلت ہے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا خصوصا صفائی کے شعبے میں انسپکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ 

شیئر: