سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سوڈان کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔