پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کو غیرقانون قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو حکم جاری کیا کہ عمران خان اب سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں اور انہیں پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا جہاں انہیں 10 سے 12 افراد کو ساتھ رکھنے کی اجازت بھی ہوگی۔
منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تین دنوں تک پاکستان کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہرے جاری رہے جس میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے پاکستانی فوج کے راولپنڈی میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی احتجاج کیا، لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ سمیت پورے پاکستان میں سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں
-
عمران خان کی پیشی، اسلام آباد میں سارا دن کیا ہوتا رہا؟Node ID: 763596
-
لائیو: ملک میں انتشار نہیں صرف الیکشن چاہتا ہوں، عمران خانNode ID: 763686
عمران خان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست سے رہائی پر سوشل میڈیا پر ملے جُلے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس فیصلے پر شدید تنقید کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ’پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی۔‘
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری مختصر بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دونوں رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔‘
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید خان نے عمران خان کے رہائی کے احکامات کو ’آئین کی جیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن ناگزیر ہوگئے ہیں، انشااللہ پاکستان کی فتح ہوگی۔‘
دیکھ لیں قوم کی خوشی کس چیز میں ہے -
عمران خان کی رہائی کے احکامات کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے- عوام سے رجوع کرنے ہی میں مثال کا حل ہے - سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئین کی جیت ہے- الیکشن ناگزیر ہو گئے ہیں - انشاء اللہ پاکستان کی فتح ہوگی - #ImranKhan— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 11, 2023
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے رہائی کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بالآخر سمجھداری غالب آگئی۔‘
Finally sense has prevailed pic.twitter.com/8K5IV1BgKt
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 11, 2023
دوسری جانب عمران خان اور ان کی جماعت کے مخالفین سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوش نظر نہیں آ رہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اگر آج عمران خان کو رہا کیا گیا تو سمجھ لیں ایک دہشتگرد کو رہا کیا جا رہا ہے جو ملک میں آگ لگانے کے بعد آسانی سے چُھوٹ جاتا ہے۔‘
اگر آج عمران خان کو رہا کیا گیا تو سمجھ لیں ایک دہشتگرد کو رہا کیا جا رہا ہے جو ملک میں آگ لگانے کے بعد آسانی سے چھُوٹ جاتا ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 11, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والی توڑ پھوڑ سے ابھی بھی نالاں ہیں۔
ذیشان خان نیازی نامی صارف نے لکھا کہ ’اداروں نے عمران خان کو مکمل ہیرو بنا دیا۔ آج ان کے کارکنان نے جو توڑ پھوڑ کی، جو کچھ کیا وہ سب جائز ہوگیا۔‘
اداروں نے عمران خان کو مکمل ہیرو بنادیا آج اُن کے کارکنان نے جو توڑ پھوڑ کی جو کُچھ کیا وہ سب جائز ہوگیا مبارک ہو ن لیگ اب یہ تھپڑ منہ پر مار لیں آپ نے اپنے کارکنان کو ذلیل و خوار کروایا۔آج اُس فتنے کو آزاد کردیا گیا سب اقدامات جائز قرار دیدیے گئے
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) May 11, 2023
رفتار نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’عمران خان کی گرفتاری کتنے کی پڑی؟ چیئرمین تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا ہے مگر ان کی گرفتاری سے ملک کو بے تحاشا نقصان ہوا۔‘
عمران خان کی گرفتاری کتنے کی پڑی؟
چیئرمین تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا ہے مگر ان کی گرفتاری سے ملک کو بے تحاشا نقصان ہوا۔
گرفتاری کے خلاف احتجاج اور جھڑپوں میں کئی لوگ جان سے گئے۔— Raftar (@raftardotcom) May 11, 2023
گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پی ٹی آئی کے نادان کارکنوں کا قصور بہت کم ہے۔ اقتدار کی بھوک میں انہیں اکسانے، پاکستان میں فساد، انتشار مچانے اور ملک کا نقصان کرنے کے اصل ذمہ دار صرف ایک شخص عمران خان ہیں۔‘
PTI کے نادان کارکنوں کا قصور بہت کم ہے۔ اقتدار کی بھوک میں انہیں اکسانے، پاکستان میں فساد، انتشار مچانے اور ملک کا نقصان کرنے کے اصل ذمہ دار صرف ایک شخص عمران خان ہیں۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) May 11, 2023