پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں لگاتار دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 8.71 روپے کا کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 298.93 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5.38 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں 11 مئی کو سعودی ریال کی قدر 79.70، اماراتی درہم 81.40، بحرینی دینار 792.97، عمانی ریال 777.45، کویتی دینار 974.86 اور قطری ریال کی قیمت 82.06 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 302 اور قیمت فروخت 305 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78 اور قیمت فروخت 78.8 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80 اور قیمت فروخت 80.9 روپے رہی۔