Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وبا کے خاتمے کے بعد بھی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی؟

سال میں ایک بار انفلوائنزا ویکیسن ضرورلی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
  سعودی عرب میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 وبا کے خاتمے کے اعلان کے بعد کورونا ویکسینیشن سے متعلق استفسارات کے جواب دے ہیں۔ اس حوالے سے سوالات کیے گئے تھے کہ کیا اب بھی کورونا ویکیسن لگانا ضروری ہوگا؟
اخبار 24 کے مطابق عسیری نے اس حوالے سے کہا کہ ’ اگرچہ کورونا وبا ختم ہوچکی ہے تاہم وائرس موجود ہے۔ انفلوائنزا ، موسمی بخار، تنفس کی سوزش کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ لہذا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانا ضروری ہے۔ عسیری نے توجہ دلائی کہ کورونا ویکسین سے متاثرین کی تعداد کم کرنے اوراس سے اموات کی شرح گھٹانے کے لیے ویکسین ضروری ہے‘۔  
عسیری کا کہنا تھا کہ ’وزارت صحت نے سفارش کی ہے کہ سال میں ایک بار سب لوگ انفلوائنزا ویکسین ضرور لیں۔ معمر، لا علاج امراض میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کے  لیے انفلوائنزا ویکسین بے حد ضروری ہے‘۔ 
عسیری کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس تغیر پذیر ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے نئی ویکسین کی خوراکیں ضروری ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’ممکن ہے کورونا ویکسین کی خوراک سالانہ کردی جائے یا 2 سال میں ایک بار کا نظام متعارف کرایا جائے ابھی تک اس حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے‘۔

شیئر: