Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد فائنل دیکھنے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم پہنچ گئے

خادم حرمین شریفین کپ کا فائنل الہلال اور الوحدۃ فٹبال ٹیموں کے درمیان ہورہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جمعے کو  خادم حرمین شریفین کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم پہنچ گئے۔ الہلال اور الوحدۃ فٹبال ٹیموں کے درمیان فائنل ہورہا ہے۔
جدہ میں ہونے والے سیمی فائنل میں الہلال نے الاتحاد کو ایک گول سے ہرا یا جبکہ الوحدۃ نے ریاض میں النصر کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ 
 سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، نائب گورنر مکہ مکرمہ اور متعدد عہدیداروں نے سٹیڈیم پہنچنے پر ولی عہد کا استقبال  کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

شیئر: