سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے دلچسپی کے امور کے علاوہ چین کی ثالثی میں طے پانے والے حالیہ معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔