اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا لیکن ابھی وہ عدالت سے باہر ہی نکلے تھے کہ انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
عدالت کے باہر بننے والی ویڈیوز میں فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے اندر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پاکستانی حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں: فواد چوہدریNode ID: 752801
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کی جانب سے پولیس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
فواد چوہدری کی عدالت کی طرف بھاگنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
صحافی سمیر مندھرو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ویسا ماحول پیدا کریں جو کل آپ کے لیے بھی ٹھیک ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت میں آئی ہی بدلہ لینے اور سبق سکھانے ہے۔‘
ویسا ماحول پیدا کریں جو کل آپ کے لیے بھی ٹھیک ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت میں آئی ہی بدلہ لینے اور سبق سکھانے ہے۔ pic.twitter.com/NRcyoYIMXP
— Sameer Mandhro (@smendhro) May 16, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’لگتا ہے کہ یہ بھی جلد پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیں گے۔‘
فواد چوہدری نے ن لیگ کے لیڈروں کے جیل جانے پر خوشی منائی تھی۔ آج اپنے پر آئی ہے تو دیکھیں کیسے بھاگ گیا ہے۔ لگتا ہے کہ یہ بھی جلد پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دے گا۔ pic.twitter.com/U8KIh0pw7Y
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) May 16, 2023
فاروق لغاری نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو یاد دلایا کہ ’میاں محمد نواز شریف صاحب اپنی بیوی کو بسترِ مرگ پر چھوڑ کر بیٹی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ہمراہ جیل کاٹنے آئے تھے۔‘
فواد چوہدری کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’فواد چوہدری کو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہیے۔‘
Petition for Fawad Chaudhry to represent Pakistan in the Olympics
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) May 16, 2023
کالم نویس اور تجزیہ کار مشرف زیدی پی ٹی آئی رہنما پر طنز کرنے والوں سے ناراض دکھا ئی دیے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جو گرفتاری سے بچنے کی کوشش پر فواد چوہدری کا مذاق اُڑا رہے ہیں شاید وہ یہ بھول گئے ہیں کہ پچھلے سال کیا ہوا تھا۔‘
Those mocking Fawad Ch for trying to avoid arrest may have forgotten what has happened in the last year.
Shahbaz Gill was tortured in custody.
Azam Swati was blackmailed.
These are not behaviors consistent with a democratic order.
— Mosharraf Zaidi (@mosharrafzaidi) May 16, 2023