Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات استعمال کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنا سنگین جرم

منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کے خلاف مہم زوروشورسے جاری ہے۔ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے ادارہ پراسیکیوشن نے سخت سزا کا عندیہ دیاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’جو بھی منشیات استعمال کرنے کےلیے کسی بھی قسم کی سہولت یا  جگہ وغیرہ فراہم کرے گا وہ بھی سنگین قانون شکنی تصور ہوگی جس پرمنشیات فروشی کے حوالے سے مقررہ انتہائی سزا دی جائے گی۔
قبل ازیں ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے ٹوئٹرپرکہا گیا تھا کہ ’منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس سے معاشرے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں جبکہ منشیات استعمال کرنے والوں کی صحت تباہ ہوجاتی ہے‘۔
ادارہ پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی شق نمبر38 میں منشیات فروشی اورانکا استعمال کرنا قانونی طورپرجرم ہے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب کوسخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: