Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نایف یونیورسٹی اور انٹر پول کا بائیو سیکورٹی پر سیمینار

اجلاس کا مقصد کثیر ایجنسی تعاون، معلومات کے تبادلے کو حاصل کرنا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
بائیو سیکورٹی پر علاقائی ورکنگ گروپ کا اجلاس فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔
نایف عرب یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز اور انٹرپول کی جانب سے 15 سے 17 مئی کو بائیو سکیورٹی کے لیے انٹرپول انیشیٹو کے طور پر منعقد ہونے والی اس میٹنگ کا مقصد خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں میں بائیو لاجیکل ایونٹس اور بائیو ٹیررازم کا پتہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس میں سی بی آر این ای اور انٹرپول کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیتھرین کولتھارٹ اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انٹر پول کے کوآرڈینیشن ڈیسک کے سربراہ علی الخلیلہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سول ڈیفنس اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیوں، وزارت صحت، ہلال احمر کے حکام، پبلک پراسیکیوشن دفاتر، بارڈر گارڈ ڈائریکٹوریٹ، بین الاقوامی تنظیموں اور چھ عرب ممالک کی مسلح افواج کے 55 ماہرین نے شرکت کی۔
نایف عرب یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز کے وائس ڈین برائے خارجی تعلقات خالد بن عبدالعزیز الحرفش نے کہا کہ ’ یونیورسٹی عرب ریاستوں میں مہارت منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے اور  بین الاقوامی عرب سیکورٹی تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس انٹرپول کے ساتھ تعاون کے فریم ورک میں منعقد کیا گیا تھا جس کے ذریعے عرب ریاستوں اور دنیا میں جرائم سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنے والے مشترکہ پروگراموں کو نافذ کیا جاتا ہے‘۔
خالد بن عبدالعزیز الحرفش نے کہا کہ ’ اجلاس علاقائی تعاون کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو واضح کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی بھی کوشش کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اجلاس کا مقصد کثیر ایجنسی تعاون، معلومات کے تبادلے اور صلاحیت کی تعمیر کو حاصل کرنا ہے‘۔

شیئر: