دہشت گرد ہمیں مشن سے نہیں ہٹاسکتے، عبد الغفور حیدری
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ان کو مشن سے نہیں ہٹا سکتے ۔ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری عزیزالرحمن ہزاروی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا مگر آج تک اسکی تفتیشی رپورٹ نہیں دی گئی۔ وہ سیکورٹی اداروں سے مستونگ حملے کی رپورٹ کا تقاضہ کرتے ہیں کیونکہ اس میں قیمتی اور بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد ازجلد سانحے کے ذمےداروں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ سعودی عرب کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ اس سے ہماری روحانی تعلقات وابستہ ہیں۔