2023 کے موسم گرما میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
سعودی عرب اور مشرق وسطی میں اس کا تناسب 42.9 فیصد ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ’ایاٹا‘ نے کہا ہے کہ’ 2023 کے موسم گرما میں سفر کرنے والوں کی تعداد 42 فیصد زیادہ ہے۔ مئی اور ستمبر کے دوران فضائی سفر کرنے والوں نے ریکارڈ تعداد میں بکنگ کرائی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2022 کے موسم گرما کے مقابلے میں اس سال سفر کرنے والوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رائے عامہ کے جائزے میں شامل 11 ممالک کے 4700 افراد میں سے 79 فیصد نے بتایا کہ ’وہ جون سے اگست 2023 کے دوران سفر کی منصوبہ بندی کررہے تھے‘۔
85 فیصد کا کہنا ہے کہ‘ سفرکا موسم عروج کو پہنچا ہوا ہے، اچانک گڑبڑ نہیں ہونی چاہئے۔ 80 فیصد کا کہنا ہےکہ کووڈ کے خاتمے کے بعد انہیں خوشگوار سفر کی توقع ہے۔
اگلی تاریخوں کی بکنگ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’ایشیا اور بحر الکاہل میں موسم گرما کے دوران سفر کرنے والوں کی شرح میں 134.7 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے‘۔
سعودی عرب اور مشرق وسطی میں اس کا تناسب 42.9 فیصد ہے۔ یورپی ممالک میں 39.9 فیصد، افریقہ میں 36.4فیصد ، لاطینی امریکہ میں 21.4 فیصد اور شمالی امریکہ میں 14.1 فیصد توقع ہے۔