Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں دہشت گردی کے الزام میں تین شہریوں کو سزائے موت

سیکیورٹی فورس کو مطلوب کئی افراد کو مملکت سے فرار ہونے میں مدد دی(فائل: فوٹو سبق)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بیرون ملک دہشت گرد تنظیم سے روابط پر تین مقامی شہریوں کو الزام ثابت ہوجانے پر سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاریخبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ‘ سعودی شہریوں حسن بن عیسی بن احمد آل مھنا، حیدر بن حسن بن عبداللہ مویس، محمد بن ابراہیم بن جعفر امویس کو دہشت گرد تنظیم کے کیمپ میں شامل ہونے، اسلحہ اور بموں کی ٹریننگ لینے کے الزامات ثابت  ہوجانے پر موت کی سزا دی گئی‘۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’حسن بن عیسی اور حیدربن حسن نے بیرون مملکت دہشت گرد کیمپ میں بم نصب کرنے اور اسے غیر موثر بنانے کی ٹریننگ حاصل کی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں کشتی خرید کر مطلوب افراد کو بیرون مملکت سمگل کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورس کو مطلوب  کئی افراد کو مملکت سے فرار ہونے میں مدد دی۔ سمندر کے راستے اسلحہ کی سمگلنگ اور بدامنی پھیلانے کےلیے اسلحہ و گولہ بارود ذخیرہ کرتے رہے‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ محمد بن ابراہیم پر سیکیورٹی فورس کو مطلوب کئی افراد کو مملکت سے نکال کر رقم وصول کرنے کا الزام تھا‘۔
’تینوں دہشت گردوں کو سپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ الزامات ثابت ہوجانے پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی‘۔
پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔

شیئر: