انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انڈین کمیونٹی سے خطاب کے لیے سڈنی اولمپک پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے خصوصی پروازیں اور بسیں چلائی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نریندر مودی کا سال 2014 کے بعد آسٹریلیا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جب تقریباً 20 ہزار کی تعداد میں انڈین تارکین سڈنی کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں ان کا خیرمقدم کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی پیر کو تین روزہ دورے پر سڈنی پہنچے ہیں جہاں وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ آج منگل کو انڈین کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
آسٹریلوی وزیراعظم کے دورہ انڈیا کا کرکٹ ڈپلومیسی سے آغازNode ID: 749256
تین روزہ دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ نریندر مودی انڈین کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی حمایت کو آئندہ انتخابات کے دوران بھی اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں، بالخصوص جب حال ہی میں حکومتی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کو اہم ریاست کرناٹک کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آسٹریلیا کے مقامی میڈیا اے بی سی نیوز کے مطابق خصوصی پروازوں اور بسوں کے ذریعے نریندر مودی کے حامیوں کو میلبرن اور کوئینز لینڈ سے سڈنی لایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم مودی کے حامیوں کو میلبرن سے سڈنی لانے والی مقامی ایئرلائن کانٹاس کی پرواز کو ’مودی ایئرویز‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ کوئینز لینڈ سے حامیوں کو سڈنی لانے والی خصوصی بسوں کو ’مودی ایکسپریس‘ کے طور پر برانڈ کیا گیا۔
اس سے پہلے بھی دورہ برطانیہ اور امریکہ کے دوران نریندر مودی بڑے مجموں سے خطاب کر چکے ہیں جس سے انڈین تارکین میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
Outdoor events sneak peak!#auswelcomesmodi #NarendraModi @narendramodi @PMOIndia pic.twitter.com/rDKTb5Kuci
— Indian Australian Diaspora Foundation (@AuswelcomesModi) May 23, 2023