سعودی کابینہ نے سوڈان میں محدود مدتی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’سوڈان کے دونوں فریق مکمل جنگ بندی کے لیے جامع مذاکرات اور سیاسی عمل کو موثر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے‘۔
کابینہ نے انڈیا کے ساتھ ثقافت کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کے لیے مذاکرات کااختیار وزیر ثقافت کو تفویض کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
شاہ سلمان نے اجلاس میں کابینہ کو بحرینی فرمانروا کے مکتوب کے مضمون سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کے باہمی تعلقات سے تھا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ ’کابینہ نے مملکت کی قیادت میں 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس کے نتائج اوراعلان جدہ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کیا‘۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ’عرب سربراہ کانفرنس نے مشترکہ عرب جدوجہد کا معیار بلند کرنے اورعرب دنیا کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے اتحاد کے حوالے سے نیا دروازہ کھول دیا ہے‘۔
کابینہ نے اطمینان دلایا کہ’ سعودی عرب خطے میں خوشحالی اور استحکام کے لیے عرب اتحاد اور سازگار حالات کا خواہاں ہے‘۔
اجلاس میں یوکرین کے صدر اورعرب قائدین کے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں اور ان کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔
کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں متعدد رپورٹیں پیش کی گئی ہیں۔
اجلاس میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے خلائی مشن کو سراپا جس میں دو سعودی خلا باز شامل ہیں۔
کابینہ نے امید ظاہر کی کہ خلائی مشن بنی نوع انساں کے لیے مفید سائنسی نتائج حاصل کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔
کابینہ نے 2022 کے دوران عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے سیاحوں کی تعداد اور آمدنی کے گراف کو سعودی وژن 2030 کی کامیابی قرار دیا۔
اجلاس میں ملکی اور غیرملکی امور کے حوالے سے 20 فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
وزیر توانائی کو بجلی کی مشترکہ عرب مارکیٹ قائم کرنے کے لیے جنرل معاہدے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/kwtBtNlRQY#واس pic.twitter.com/RDQrRDpD2n
— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 23, 2023