Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

  سفارتی تعلقات کی بحالی مشترکہ مفادات اور احترام باہمی کی بنیاد کا نتیجہ ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے بدھ کو کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’یہ فیصلہ 18 نومبر2022 کو بینکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم (اے پی ای سی)  میں شرکت کے موقع پر ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اورکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈر کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں  سامنے آیا ہے‘۔
وزارت خرجہ نے بیان میں کہا کہ ’سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کی اس مشترکہ خواہش کا نتیجہ ہے کہ مشترکہ مفادات اور احترام باہمی کی بنیاد کا نتیجہ ہے‘۔
علاوہ ازیں کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ کینیڈا نے سعودی عرب میں جین فلپ لینٹو کو نیا سفیر مقرر کیا ہے‘۔

شیئر: