Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ بیان

مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈان میں محدود مدتی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’ بدھ 24 مئی کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سے سوڈان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈان کے متحارب فریقن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں تعاون کیا تھا اور امدادی سامان کی ترسیل میں سہولتیں فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرایا تپا۔
خرطوم میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور لڑاکا طیاروں کے استعمال کی خبریں آرہی تھیں تاہم  اب خرطوم میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
اس سے قبل وہاں جنگ بندی کے معاہدے کی زبردست خلاف ورزیاں ہورہی تھی توپخانے، لڑاکا طیارے اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے تھے۔
فضائی حملوں کی مصدقہ رپورٹیں بھی تھیں۔ دارفور ریاست کے ایک علاقے میں جھڑہوں اور خرطوم انڈسٹریل زون میں مسلسل لڑائی کی اطلاعات مل رہی تھیں۔ 
سعودی عرب اور امریکہ نے 24 مئی کی سنگین خلاف ورزیوں پر متحاربفریقین سے رابطے کیے اور کہا کہ’ لڑائی سے شہریوں کی زندگی کو خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ہے جس سے جنگ بندی کے اصل اہداف ختم  ہو گئے‘۔
امریکہ اور سعودی عرب نے برسرپیکار فریقین کو خبر دار کیا تھا کہ ’مزید خلاف ورزیوں کے سنگیں نتائج برامد ہوں گے۔ فریقین جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کی گئی‘۔
سعودی عرب اور امریکہ نے فریقین سے کہا کہ’ وہ جنگ بندی کے حوالے سے آج ہونے والی پیش رفت کو بر قرار رکھیں۔  معاہدے میں جو وعدہ کیے گئے ہیں انہیں پورا کریں۔ امدادی سامان کی ترسیل اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں‘۔
علاوہ ازایں خرطوم اور سوڈان کے مختلف علاقوں می مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: