Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ ایئر لائن فلائی ادیل نے ریاض اور دبئی کے درمیان پروازیں بڑھا دیں

پروازوں کی مجموعی تعداد کو بڑھا کر روزانہ پانچ کر دیا گیا ہے۔ ( فوٹو:عرب نیوز)
ریاض اور دبئی کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے فلائی ادیل کے تحت امارات کے لیے روزانہ پروازیں بڑھائی جائیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت کی کم لاگت والی ایئر لائن نے کنگ خالد اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چلنے والی پروازوں کی مجموعی تعداد کو بڑھا کر روزانہ پانچ کر دیا ہے جب کہ اس کی اوسط ہفتہ وار تعداد 33 ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلائی ادیل کے سی ای او کون کورفیاتس نے کہا کہ ’ریاض اور دبئی کے درمیان نئی پروازیں کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ اپنے نیٹ ورک کو وسیع اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔
اس اقدام سے مملکت کے ٹریول سیکٹر کو دنیا بھر میں مزید بین الاقوامی ڈیسٹینیشز سے منسلک کرکے سیاحوں اور مہمانوں کو معیاری خدمات پیش کر کے فروغ حاصل ہوتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فلائی ادیل نے جون تک 36 ملکی اور بین الاقوامی ڈیسٹینیشز میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ سال جون میں ایئر لائن نے اردن میں عمان، جارجیا کے تبلیسی، آذربائیجان کے باکو، مصر میں شرم الشیخ اور خرطوم سے منسلک ہو کر اپنے آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا تھا۔
واضح رہے کہ کم لاگت والی ایئر لائن نیٹ ورک میں 24 مقامی اور بین الاقوامی روٹس ہیں۔
فلائی ادیل کے سی ای او کے مطابق ایئر لائن کے پاس 24 ایئر بس 320 طیاروں کا ایک بیڑا ہے جس کی اوسط عمر صرف 30 ماہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایئر لائن نے پانچ سالوں سے بھی کم عرصے میں 15 ملین مسافروں تک رسائی حاصل کی جو کہ ڈومیسٹک ایوی ایشن کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی تھی۔‘

شیئر: