اعضا کی کامیاب پیوند کاری، مہلک امراض میں مبتلا 6 مریض صحتیاب
عطیہ کیے گئے جسمانی اعضا ریاض اورابوظبی ہسپتال سے حاصل کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مختلف مہلک امراض میں مبتلا 6 مریضوں میں جسمانی اعضا کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ جسمانی اعضا دماغی طورپرمردہ قرار دیئے گئے3 افراد کے لواحقین کی سے اجازت منتقل کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جسمانی اعضا کی پیوند کاری سے متعلق سعودی میڈیکل ٹیم کا کہنا تھا کہ جن افراد میں اعضا کی پیوند کاری کی گئی ہے انکی صحت بہتر ہورہی ہے۔
میڈیکل ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضا کے عطیے ریاض کے الایمان جنرل ہسپتال اورابوظبی کے کلیولینڈ ہسپتال سے حاصل کیے گئے تھے۔
جن اعضا کی پیوند کاری کی گئی ان میں گردے ، جگراورپھیپڑے شامل تھے۔ گردے کے امراض میں مبتلا دو سعودی شہریوں میں گردے کی پیوند کاری کی گئی جبکہ جگرکی پیوند کاری بھی دومریضوں میں کی گئی۔
سعودی مرکزبرائے پیوند کاری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلال القوفی کا کہنا تھاکہ جسمانی اعضا کی پیوند کاری کے لیے ٹیم کے ارکان نے انتہائی مستعدی سے کام کیا۔
اعضا کی پیوند کاری کی کامیابی کا درومدار اعضا کی بروقت مریض کے جسم میں منتقلی پرہوتا ہےاس کےلیے وقت انتہائی اہم ہوتا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ متوفی افراد کے اہل خانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کے تعاون اوراجازت سے جسمانی اعضا کا حصول ممکن ہوا۔