سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین شہریوں کو سزائے موت
تینوں کو خصوصی فوجداری عدالت کی تحویل میں دیا گیا تھا (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو اتوار کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن زکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسین بن محمد المحیشی دہشت گرد گروہ میں شامل ہوگئے تھے‘۔
’ان پر اسلحہ جمع کرنے، اسلحہ چلانے کی مشق، کئی دہشت گردوں کو پناہ دنیے، سیکیورٹی سینٹرز اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے الزامات تھے‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ تینوں کو خصوصی فوجداری عدالت کی تحویل میں دیا گیا تھا‘۔
’فاضل بن زکی نے اسلحے کے زور پر ایک شخص کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی تصویر بھی بنائی تھی۔ وہ کئی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ بدکاری کا مجرم پایا گیا تھا‘۔
فوجداری کی سپیشل کورٹ نے الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو موت کی سزا سنادی تھی۔
خصوصی فوجداری اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کردی تھی؎ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا۔