سعودی ولی عہد نے سپورٹس کلبوں کی نجکاری و سرمایہ کاری منصوبے کا آغاز کردیا
یہ اقدام سپورٹس میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کےلیے ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی سپورٹس کلبوں کی نجکاری اور سرمایہ کاری کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام سپورٹس کے شعبے میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کےلیے کیا گیا ہے۔
اسپورٹس کلبوں کی نجکاری کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹس کے شعبے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانا، ہر سطح پر کھلاڑیوں، سپورٹس کلبوں اور قومی ٹیموں کو مطلوبہ اور منفرد کردار کا اہل بنانا ہے۔
منصبوبے کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو ترغیبات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ موثر سپورٹس سیکٹر کے قیام میں اپنا کردار مناسب طریقے سے ادا کرسکیں۔
منصونے کے پہلے مرحلے کے تحت سپورٹس کلبز میں بڑی کمپنیوں اور ترقیاتی اداروں کو سرمایہ کاری کی منظوری دی جائے گی۔ سپورٹس کلبز کے مالکانہ حقوق کمپنیوں اور ترقیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں گے۔
دوسرے مرحلےمیں 2023 کی آخری سہ ماہی سے متعدد سپورٹس کلبز کی نجکاری کا آغاز کیا جائے گا۔
سپورٹس کلبز کی نجکاری کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ 2030 تک سعوبدی عرب مختلف کھیلوں کو معیاری انداز میں فروغ مل سکے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے۔ فٹبال کو جدید خطوط پر استوارکیا جائے ۔ سعودی قومی ٹیم دنیا کی دس بہترین ٹیموں میں سے ایک ہو۔
سعودی پروفیشنل لیگ کی آمدنی 450 ملین ریال سے بڑھ کر سالانہ 1.8 ارب ریال سے تجاوز کر جائے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 3 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ریال سے زیادہ ہوجائے۔