منگل 6 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 6 جون 2023 16:40
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.56 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں 6 جون کو سعودی ریال کی قدر76.41، اماراتی درہم 78.01، بحرینی دینار 760.07، عمانی ریال 744.30، کویتی دینار 931.63 اور قطری ریال کی قیمت 78.59 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 303 اور قیمت فروخت 306 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 79.2 اور قیمت فروخت 81 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83 اور قیمت فروخت 84 روپے رہی۔