Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے وینزویلا کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، سعودی اور وینزویلا کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جمہوریہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پیر کوسعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔
 ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جدہ میں جمہوریہ وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی  تھی۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 دونوں دوست ملکوں کے لیے تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز میں مشترکہ کوآرڈینیشن تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: