عراقی عازم حج خاتون کے گردے کا کامیاب آپریشن
عازم حج خاتون کو انتہائی تکلیف کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں کنگ فیصل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے آنے والی ایک عراقی خاتون کا پیچیدہ آپریشن کامیاب رہا۔
اخبار 24 کے مطابق عراقی خاتون کو شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔ خاتون کوشدید قبض ،قے اور بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کررہی تھی۔
طبی عملے نے ایکسرے اور ضروری ٹیسسٹ لیے رپورٹ سے پتہ چلا کہ عراقی خاتون کے بائیں گردے میں شدید سوزش ہے اور اس کا حجم بڑھا ہوا ہے۔ جسم میں پیپ بھی بڑی مقدار میں ہے۔ رسولی کی وجہ سے اس کا ٹمبرپچر معمول سے زیادہ تھا۔ اس کی وجہ سے خون میں زہر پھیل گیا تھا مذکورہ رپورٹ کے تناظر میں ڈاکٹروں نے عراقی خاتون کو بچانے کے لیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔
کنگ فیصل ہسپتال کے طبی عملے نے آپریشن کرکے مریضہ کے گردے سے رسولی، کولون کا متاثرہ حصہ اور اس کے آس پاس کی نسیجیں صاف کردیں۔
عراقی خاتون کو آپریشن کے بعد علاج مکمل کرنے کے لیے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا اب اس کی حالت مستحکم ہے اور مسلسل بہتر ہورہی ہے۔