Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 750 ملین درھم کا ولا، نیلامی میں انڈین اور روسی سرمایہ کار میں مقابلہ

بنگلے کا اندرونی رقبہ 60 ہزارمربع فٹ جبکہ ماسٹربیڈ روم 4 ہزارمربع فٹ پرمشتمل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی کے تلال الامارات محلے میں فرسائی محل کی طرز پر تیار کردہ پر آسائش ولا کی نیلامی میں ایک انڈین اور ایک روسی کے درمیان ٹھن گئی۔ ولا کی ابتدائی قیمت 750 ملین درہم رکھی گئی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں ریئل سٹیٹ بروکریج فرم نے ایک روز قبل ہی ولا 750 ملین درہم میں فروخت کی پیشکش کی تھی۔ 
ولا کا اندرونی رقبہ 60  ہزار مربع فٹ ہے جو صرف پانچ بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ ماسٹر بیڈ روم 4 ہزار مربع فٹ پر بنا ہوا ہے۔ اتنا بڑا رقبہ بیشتر مکانات سے زیادہ ہے۔ ولا میں زمینی منزل ڈائننگ  ہال اور پلے روم ہیں۔  
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں ممکنہ طور پر حصہ لینے والا انڈین تلال الامارات ہی میں رہائش پذیر ہے۔ اس علاقے میں اس کے تین ولاز ہیں۔ 
سنگ مرمر سے بنے ولا کے ایک مربع فٹ کی قیمت 12500 درہم تک پہنچی ہوئی ہے یہ تلال الامارات میں رجسٹرڈ دیگر ولاز کی قیمت کے حوالے سے دگنی ہے۔ یہاں اگست 2022 میں مہنگا ترین مکان 210 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا۔ 

شیئر: