امریکی صدر کی مصروفیت کا جدول جاری
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج اتوار کو جدول بہت مصروف رہے گا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق آج صبح 9بجے ٹرمپ نے شاہ بحرین سے ملاقات کی۔ 9بجکر20منٹ سے امیر قطر سے ملاقات رہی۔ 9بجکر50منٹ پر مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ 11بجکر10منٹ پر وہ جی سی سی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 12بجکر45منٹ پر امیر کویت سے ملاقات ہوگی۔ دوپہر ایک بجکر5منٹ پر عمانی نائب وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ 2بجکر 25منٹ پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر3بجے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ 4بجکر15منٹ پر اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جہاں ٹرمپ خطاب کریں گے۔ شام7بجکر50 منٹ پر عالمی مرکز برائے انسداد فکری انحراف مرکز کا افتتاح کریں گے۔ 8بجکر25منٹ پر ٹویٹر پر عرب سرابرہوں کے ساتھ سوالات کے جوابات دیں گے۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں