سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں اور اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے۔
جمعے کو اعظم خان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں اُن کی گمشدگی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اعظم خان گذشتہ شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
جہانگیر ترین کی تنقید، اعظم خان کون ہیں؟Node ID: 470251
-
عمران ریاض کو ہر صورت پیر تک بازیاب کرایا جائے: لاہور ہائیکورٹNode ID: 766076
-
کراچی میں اغوا کیے گئے جبران ناصر گھر پہنچ گئے ہیں: پولیس حکامNode ID: 769511
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکریٹری تھے گذشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔ جو بھی میرے قریب سمجھا جاتا ہے اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔‘
اعظم خان کون ہیں؟
اعظم خان سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہے ہیں اور وہ پاکستان ایڈمنسڑیٹیو سروس گروپ کے افسر ہیں۔ ضلع مردان کے علاقے رستم میں پیدا ہونے والے اعظم خان کا تعلق ایک بڑے زمیندار گھرانے سے ہے۔
انہوں نے برن ہال کالج ایبٹ آباد سے تعلیم حاصل کی اور سول سروس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد متعدد اہم پوزیشنز پر تعینات رہے۔ اپنی سروس کا زیادہ تر عرصہ اعظم خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزارا۔ وہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیٹکل ایجنٹ بھی رہے اور پشاور کے کمشنر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
صوبے کے مختلف محکموں میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر کام کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے دور حکومت میں اعظم خان صوبائی چیف سیکرٹری کے عہدے تک پہنچے جہاں صوبائی حکومت کے اہم اجلاسوں میں شرکت کرنے والے پارٹی چیئرمین عمران خان کی نظر انتخاب ان پر ٹھہری۔
سینئر افسر اعظم خان گمشدگی کا معاملہ ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔
درخواست دہندہ متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
اعظم خان کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی بھی اطلاع ہوتو پکار 15 پر اطلاع دیں۔…
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 16, 2023