Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی: ولی عہد پیرس میں سرکاری استقبالیے میں شرکت کریں گے

 179 ممالک کے نمائندے اس تقریب شرکت کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  پیر 19 جون 2023 کو پیرس میں ورلڈ ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کے لیے باقاعدہ نامزدگی کے لیے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 179 ممالک کے نمائندے تقریب شرکت کریں گے جبکہ منگل 20 جون کو پیرس میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنزو کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ 
 تقریب کا مقصد ایکسپو کی میزبانی کے حوالے سے ریاض کی تیاریوں، سکیموں اور منصوبوں کا تعارف ہے۔ 
 یہ تقریب میزبانی کےلیے ممالک کی نامزدگی کے طریقہ کار کا ایک حصہ ہے۔
سعودی عرب کا مقصد عالمی ایونٹ کی میزبانی کےلیے ریاض کی تیاری اور منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے۔ 
استقبالیہ کا اہتمام ریاض رائل اتھارٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ 
تقریب میں اعلی سطح کا سعودی وفد، شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور سعودی عرب و فرانس کے اعلی عہدیدار نیز تنظیم کے دفتر کے تمام ارکان یونیسکو سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور فرانس میں موجود سفارتی مشنوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ 
تقریب کے دوران ریاض رائل کمیشن سعودی دارالحکومت کی ثقافتی اور تمدنی پوزیشن اجاگر کرے گی اس کی  سیاسی و اقتصادی حیثیت نمایاں کی جائے  گی۔
ریاض کے محل وقوع کی انفرادیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ ریاض کا  انفراسٹریکچر بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کے لیے موزوں ہے۔
علاوہ ازیں  یہ نمائش وزیٹرز کو 2030 میں ریاض میں ایک ورچوئل سفر کےلیے ذریعے لے جائے گی جس کا آغاز کنگ سلمان ایئرپورٹ سے ہوگا اور پھر سپورٹس بلیو ارڈ، کنگ سلمان پارک، الدرعیہ گیٹ، القدیہ جیسے نمایاں مقامات شامل ہیں۔

شیئر: