Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ایئربس سے معاہدہ، 100 ہیلی کاپٹر تیار ہوں گے 

ہیلی کاپٹر کی صنعت سے مملکت میں روزگار کے 8500 مواقع پیدا ہوں گے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب فرانسیسی کمپنی ایئربس کے تعاون سے سول اور ملٹری  ہیلی کاپٹر تیار کرے گا۔
اسکوبا دفاعی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فواز العقیل نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فوازالعقیل نے کہا کہ ’توقع یہ ہے کہ مملکت میں سول اور ملٹری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے 100 ہیلی کاپٹر تیار ہوں گے۔‘
’ہیلی کاپٹر کی صنعت پر آئندہ بیس برس کے دورن 25 ارب ریال سے زیادہ کا سرمایہ لگایا جائے گا۔‘ 
فواز العقیل نے کہا کہ ’ہیلی کاپٹر کی صنعت سے مملکت میں روزگار کے 8500 مواقع پیدا ہوں گے۔‘ 
اسکوبا کمپنی نے ایئربس کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی صنعت کو مقامی بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پیرس میں سعودی فرانسیسی انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر کیا گیا۔ 

شیئر: