Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کانفرنس:دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کے لئے یادداشت پر دستخط

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں جی سی سی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں خطے کو درپیش اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں ایرانی مداخلت سرفہرست رہی۔ خلیجی ممالک کو ایران کی دھمکیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے دفاعی نظام پر اتفاق کیا گیا۔کانفرنس میں یمن اور شام کا مسئلہ بھی زیر بحث لایا گیا۔ امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کے فروغ کی راہوں پر غور کیا گیا۔ جی سی سی ممالک کے ساتھ دہشت گردی کی مالی اعانت کے ذرائع کے انسداد کے لئے عالمی مرکز کے قیام کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ جی سی سی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے یاداشت پر دستخط کئے۔ یادداشت کے مطابق جی سی سی ممالک خلیج اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ قبل ازیں ولی عہد ووزیر داخلہ کی شہزادہ محمد بن نایف کی سربراہی میں جی سی سی ممالک کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے ایجنڈے کے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 
 
 
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں 
 
 

شیئر: