Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الامارات گروپ نے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کردیا 

دبئی سمیت دنیا بھر میں الامارات گروپ کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا(فوٹو: امارات الیوم)
الامارات گروپ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عمل درآمد یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دنیا بھر میں افراط زر اور معاشی اخراجات بڑھ جانے کے پیش نظر الامارات گروپ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔
یہ اضافہ دبئی سمیت دنیا بھر میں الامارات گروپ کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا۔ 
دبئی میں الامارات گروپ کے ملازمین ہاؤس رینٹ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بھی اضافی رقم وصول  کریں گے۔ 
بنیادی تنخواہ میں پانچ فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ستمبر سے تعلیمی الاؤنس میں دس فیصد کا اضافہ ہوگا۔ 
الامارات گروپ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ ہرعلاقے میں معاشی اخراجات میں ہونے والے اضافے کے تناسب سے کیا جائے گا۔
مقامی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے حالات کے پیش نظر مقررہ الاؤنس میں بھی ردوبدل ہوگا۔ 
الامارات گروپ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سپیشل الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ 
امارات ایئر، داناتا  نے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر نئے ملازم رکھے تھے تاکہ ایئرلائن کے فضائی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جاسکے۔
الامارات گروپ کے ملازمین کی مجموعی تعداد بیس فیصد اضافے سے ایک لاکھ دو ہزار  379 تک پہنچ گئی۔ ان کا تعلق 160 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔ 
الامارات گروپ نے  رواں مالی سال کے دوران 17 ہزار سے زیادہ نئے ملازم رکھے ہیں۔ یہ اقدام ریکارڈ آمدنی کی وجہ سے کیا گیا۔ 

شیئر: