اب تک 13 لاکھ عازمین حج ارض مقدس پہنچ چکے
’فضائی راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
امسال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے اب 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’یہ اعداد و شمار گزشتہ پیر 19 جون تک کی ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ فضائی راستے سے عازمین کی آمد ہوئی ہے جن کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے‘۔
’بری راستوں سے آنے والے عازمین کی تعداد 57 ہزار 463 ہے جبکہ بحری راستوں سے 4 ہزار 648 عازمین پہنچ چکے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کو فضائی، بری اور بحری راستوں میں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
’محکمہ پاسپورٹ نے تمام سرحدی راستوں پر اپنا پورا عملہ تعینات کر رکھا ہے جو 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہا ہے‘۔